جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جہانگیر ترین کی رحمان ملک سے ملاقات، ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہمشیرہ کی وفات

اسلام آباد : جہانگیر ترین نے رحمان ملک سے ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے لیئے ملاقات کی ہے۔

سینیئر سیاستدان اور پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد ہوئی، جہاں انہوں نے رحمان ملک سے ان کے ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

جہانگیر ترین کافی دیر تک سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ رہے اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

سیاسی پنڈت تعزیتی ملاقات کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں۔ جہانگیر ترین چینی اسکینڈل سمیت کئی ایشوز میں سرفہرست رہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بھی جہانگیر ترین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سنتھیا رچی نے رحمان ملک کیخلاف اپنی درخواستیں واپس لے لیں

پی ڈی ایم کی تحریک زوروں پر ہے اور اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ بھی کرنے جارہی ہے، ایسے وقت میں ملاقات کو غیر معمولی خیال کیا جارہا ہے۔

رحمان ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب دو سیاسی رہنما ملاقات کریں تو سیاست پر بات ہوتی ہے۔ گلے، شکوے، شکایتیں اور اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ سیاست میں کبھی کسی کے لئے دروازے بند نہیں کئے جاتے، ہمیشہ مذاکرات کا راستہ کھلا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں