جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں، شہلا رضا

جہانگیر ترین پی ٹی آئی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،

10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا: حمزہ شہباز

shehla raza

اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایک بار پھر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں