جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جہانگیر ترین کی شوگر

لاہور : جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کے خلاف درخواست جمع کروادی گئی ہے، جس میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین کیلئے اگلہ مرحلہ وہاں سے باہر آکر ہمارے ساتھ ملنا ہے: راناثنااللہ

درخواست کے مطابق ایف بی آر نے 21 مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا۔ انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ ایف بی آر کو پانچ برس گزرنے کے بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا ہے۔ آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے، ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

متعلقہ خبریں