جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

جارحانہ انداز اختیار کرنے پر رباڈا ٹیسٹ میچ سے باہر

ٹیسٹ

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقہ کے بالر رباڈا کو جارحانہ انداز میں جشن منانا مہنگا پڑ گیا، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے پر اگلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم کے بلے باز جو روٹ کو جب راباڈا نے آؤٹ کیا تو جزبات میں آکر جارحانہ انداز میں بلے باز کے سامنے آکر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے بی ڈی ویلیئرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار

آئی سی سی کے کوڈ کے مطابق اس انداز میں جشن منانا قبل گرفت ہے، اس لئے رباڈا کو ایک ڈ ی میرٹ پوائنٹ ملا۔

اس سے قبل دو بار رباڈا کو ڈی میرٹ پوائنٹس ملے تھے اس طرح رباڈا پر ایک میچ کی پابندی لاگو ہوگئی، اب رباڈا سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکے گے۔

متعلقہ خبریں