جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جماعت اسلامی کا مارچ اور اپریل کے بجلی و گیس کے بلوں کو معاف کرنے کا مطالبہ

بجلی و گیس کے بلوں

کراچی : جماعت اسلامی نے مارچ اور اپریل کے بجلی و گیس کے بلوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ  ‏کے الیکٹرک کا بجلی کے بلوں میں اقساط کرنے سے انکار بے حسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مارچ اور اپریل کے بجلی و گیس کے بلوں کو معاف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن، سڑکوں پر ہو کا عالم

جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی طرف سے وزیراعلی کی ہدایت نہ ماننے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ عوام سے اربوں روپے بٹورنے والا ادارہ آج مشکل وقت غریبوں کے بل کی ادائیگی میں ذرا سی نرمی کیلئے بھی تیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہیئے کہ اپنی دوست اور مہربان عارف نقوی کو لگام دیں۔ کراچی کے مجبور اور مظلوم عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائیں۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے اس اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں