جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی سراج الحق

اسلام آباد : جماعت اسلامی نے 22 دسمبر کو کشمیر مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ کشمیر وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا، کشمیر ایکشن پلان کا اعلان کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے دفتر میں کشمیر، گلگت بلتستان کے عہدیداران سمیت کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر کو آئندہ کے چارٹر آف کشمیر کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی طرح کشمیر کے لیے بھی جامع پلان کا اعلان کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نالائق ہے، مرغی کی گردن پر بیٹھ کر انسان خلاء نہیں جاسکتا : سراج الحق

سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیر مارچ اسلام آباد میں ہوگا، کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے عوام بڑی تعداد میں شریک کرے گی۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ وزیراعظم کی ترجیحات میں کشمیر رہا ہی نہیں ہے۔ وزیراعظم نے ہر جمعہ کو آدھا گھنٹہ کشمیر کے لئے مختص کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا، جسے خود بھول گئے۔

امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی جھگڑوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دب گیا۔ حکومت مسئلہ کشمیر کے لئے کچھ نہیں کررہی، 22 دسمبر کو جماعت اسلامی بڑا اعلان کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کا خط انتہائی اہم نوعیت کا ہے، حکومت ایل او سی پر لگی باڑ ہٹانے کا اقدام بھی اٹھائے۔