جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جموں و کشمیر، سر کریک، سیاچن، لداخ اور جونا گڑھ پاکستان کا ہے : بابر اعوان

جموں و کشمیر، سر کریک

اسلام آباد : بابر اعوان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر، سر کریک، سیاچن، لداخ اور جونا گڑھ پاکستان کا ہے، اب جب بات ہوگی، نئے نقشے کے مطابق ہوگی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کشمیر پر تحریک پیش کی۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کو نہیں بھولے گا۔ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ آج سب متفقہ یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اب کشمیر جانے والے تمام راستے شاہراہ سری نگر کہلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے : شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار پر سینیٹ کا شکر گزار ہوں۔ عالمی برادری اور ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خاموش ہے۔ آج کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے پیغام دیا کہ وہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ پارلیمنٹ سے بھی منظور کرایا جائے گا۔ جموں و کشمیر، سر کریک، سیاچن لداخ اور جونا گڑھ پاکستان کا ہے۔ اب جس بھی فورم پر بات ہوگی پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کے مطابق مؤقف سامنے رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں