جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جامشورو : ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق

جامشورو : ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جامشورو گتا چاڑہی پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ماں بیٹا اور دو بہنیں شامل ہیں۔ جن کی شناخت چار سالہ ریحانہ، تئیس سالہ صائمہ، چوبیس سالہ عمران احمد اور پینتالیس سالہ رضیہ خاتون کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لسبیلہ : بس کھائی میں جا گری، نو افراد جاں بحق، انتیس زخمی

لاشیں تعلقہ اسپتال کوٹری منتقل کر دی گئیں ہیں۔ کوٹری پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ حادثے کا شکار فیملی کوٹری کے علاقے خورشید کالونی کے رہائشی تھی۔

متعلقہ خبریں