جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

جانیئے پھلوں کے بادشاہ آم کے یہ خاص فوائد

آم

پھلوں کا بادشاہ آم صرف مزیدار ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ غذائیت سے بھی بھر پور ہوتا ہے جس سے آپ کی صحت پر بے شمار مثبت نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو آم کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں:

امراضِ قلب سے بچاؤ:

آم کو اگر آپ اپنی غذا میں معتدل انداز میں استعمال کریں گے تو اس سے آ پ کے خون میں شکر کی مقدار برابر رہتی ہے جب کہ اس میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وجہ سے امراضِ قلب کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

قبض میں معاون:

ماہرین کے مطابق آم میں فائبر مناسب مقدار میں مو جود ہے، اگر اس کی معتدل مقدار ہم اپنی غذا میں شامل کریں گے تو اس سے قبض کی بیماری ٹھیک ہو سکتی ہے۔

طاقتور نظامِ قوت مدافعت:

آم کو نظام قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، اس میں بے شمار وٹامنز پائے جاتے ہیں جب کہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خاصیت بھی ہوتی ہے جس سے نظام قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے۔

بالوں اور جلد کے لیے بہترین:

آم میں موجود وٹامن اے بال اور جلد کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے جب کہ اس میں وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جھریوں اور قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔

بہترین دماغی صحت:

آم دماغی صحت بہترین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، اس میں وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کی بہتری کے لیے مفید ہے۔

متعلقہ خبریں