جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کرپشن کے خاتمے کی کوشش پر الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے: جاوید اقبال

نیب

لاہور: جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کی کوشش پر الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم اپنے قول و فعل کے لیے رب کے سامنے جوابدہ ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کسی کے خلاف بے بنیاد کیس نہیں بناتا، تنقید ضرور کریں لیکن حقائق دیکھ کر کریں، تعمیری تنقید کریں گے تو نیب کو بھی فائدہ ہوگا، ہم اپنے قول و فعل کے لیے رب کے سامنے جوابدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جن کو ماضی میں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا، اب ان سے بھی پوچھا جارہا ہے: جاوید اقبال

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اتنے الزامات لگ رہے ہیں کہ جواب دینے کا وقت نہیں ملتا، یہ بھی الزام لگایا گیا کہ کورونا نیب نے پھیلایا، اگر نیب نے زیادتی کی تو عدلیہ آزاد ہے، عدالتوں سے رجوع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے رجوع نہیں کیا جاتا کیونکہ جانتے ہیں کیس بے بنیاد نہیں، کرپشن کے خاتمے کی کوشش پر الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں