جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے :جواد احمد

جواد احمد

گلوکار کو بخار اور گلے میں درد کی شکایات تھیں جس کے بعد انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے

گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ میں ٹیچرز احتجاج میں گیا تھا مجھے اندیشہ ہے کہ شاید اُدھر سے یہ وائرس مجھ میں منتقل ہوا ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں لیکن میں نے خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ نے 5 گھنٹے سو کر ہزاروں دالر کمالیے

اس سے قبل جواد احمد گزشتہ سال یکم نومبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

کورونا وائرس سے اب تک نہ صرف جواد احمد بلکہ آمنہ الیاس، ثوبیہ خان سمیت متعدد فنکار بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں