کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ملکی نظام کیخلاف گھناؤنی بیرونی سازش ہو رہی تھی، بڑی گیم تھی، عمران خان یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں 135کے قریب بچت بازار لگائے گئے ہیں۔ رمضان المبارک سے متعلق سندھ کابینہ نے فیصلے کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سالمیت سے کھیلا جارہا ہے۔ ملکی نظام کیخلاف گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔ سازش بیرونی ہے، استعمال ہمارے اپنے ہو رہے ہیں۔ لوگ جان بوجھ کر بیرونی سازش کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہ چھوٹی گیم نہیں تھی بڑی گیم تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ فیکٹ کمیشن بنایا جائے، کون کون اس گیم میں شامل ہے۔ عمران خان یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے : رانا ثناءاللہ
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اپنے بچوں کی تعداد بتانے پر تیار نہیں۔ 2018 میں پٹیشن لگی عمران خان نے بچے ظاہر نہیں کیئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا یہ فیملی میٹر ہے۔ اس کیس میں عمران خان ماننے کو تیار نہیں ہے۔ اس شخص کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ شخص سازشوں کا حصہ رہا ہے۔ عمران خان پہلے ہی نااہل ہے۔ تب آنکھیں بند تھیں جب معصوم لوگوں کو پنجاب پولیس نے قتل کیا۔ عمران خان نے انصاف دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پورا تحفظ فراہم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عارف علوی آئین اور پاکستان کی باتیں کر رہے ہیں۔ صدر مملکت کا بیٹا اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم چلا رہا ہے۔ غیر آئینی کام کے سہولت کار عارف علوی، اسپیکر، عمران خان بنے۔ عارف علوی اور عمران نیازی نے آئین شکنی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے پر صدر مملکت نے خط کیوں نہیں لکھا؟ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری افواج کی ہے۔