جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

جھوٹی معلومات کو روکنے کیلئے فیس بک کا بڑا قدم

جھوٹی

فیس بک نے جھوٹی معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنے میسنجر میں پیغامات فارورڈ کرنے کی سہولت کو محدود کردیا ہے۔

اب صارفین کوئی بھی چیز ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ صرف پانچ افراد یا گروپس کو بھیج سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ رپورٹس میں سوشل میڈیا کمپنیوں بالخصوص فیس بک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران وہ فیک نیوز یعنی جھوٹی خبروں اور معلومات کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب فیس بک نے فیک نیوز کو روکنے کے لیے واٹس ایپ کے بعد میسنجر پر بھی فارورڈ میسجز کو محدود کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک صارفین کیلئے بری خبر، ایپ بند کرنے کا اعلان

فیس بک میسنجر کے ڈائریکٹر پراڈکٹ مینجمنٹ جے سولیوان کا کہنا ہے کہ ایسی غلط معلومات جو کہ معاشرے میں انتشار کا باعث بن سکتی ہیں انہیں روکنے کے لیے میسنجر پر "فارورڈ لِمٹ "یعنی حدبندی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں