جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جھوٹی، بیمار اور خالی دماغ سلیکٹیڈ حکومت تھوپ دی گئی ہے : شہباز شریف

خالی دماغ شہباز شریف

لاہور : شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ایسی سلیکٹیڈ حکومت تھوپی گئی ہے، جو تاریخ میں سب سے بڑی جھوٹی، بیمار اور خالی دماغ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وقت گزر جائے گا مگر ہم ان کو بھولیں گے نہیں، یہ چہرے ہمیں یاد رہیں گے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ایم این ایز ایم پی ایز و دیگر نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور اس وقت اس ملک پر ایسی سلیکٹیڈ حکومت تھوپی گئی ہے، جو تاریخ میں سب سے بڑی جھوٹی، بیمار اور خالی دماغ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع، والد سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم پنجاب نواز شریف کی حالت کا ذمہ دار حکومت کو ٹھرایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ تھا، ان کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے غفلت برتی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نفرت اور انتقام کی علامت ہے، ایک بیٹی کو بیمار باپ کی تیمارداری سے روک کر بھیڑئیے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر نواز شریف کو کچھ بھی ہوا تو محاسبہ عمران خان نیازی کا کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے 31 اکتوبر کو آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس قسم کے بیانات حکومتی لوگوں سے آئے ہیں، اس سے زیادہ شرمناک بات نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بیمار شخص کے لئے جو زبان استعمال کی جا رہی ہے، اس کی معافی نہیں ملے گی۔ یہ وقت گزر جائے گا مگر ہم ان کو بھولیں گے نہیں، یہ چہرے ہمیں یاد رہیں گے۔ یہ جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں، سیاسی پاسدار نہیں لگتے۔ یہ وقت بہت جلد گزرے گا۔

متعلقہ خبریں