جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جنسی زیادتی کے درندہ صفت ملزمان کو پھانسی دی جائے گی: عمران خٹک

عمران خٹک

نوشہرہ: ڈاکٹر عمران خٹک نے کہا کہ جنسی زیادتی کے درندہ صفت ملزمان کو پھانسی دی جائے گی اور اس کی ویڈیو بنا کر اس کی تشہیر کی جائے گی۔

چیرمین قائمہ کمیٹی برائے توانائی ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک کا نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی کے درندہ صفت ملزمان کو پھانسی دی جائے گی اور اس کی ویڈیو بنا کر اس کی تشہیر کی جائے گی۔

ڈاکٹر عمران خٹک کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ملزمان کو لازمی پھانسیاں دی جائیں گی، قومی اسمبلی میں جنسی درندگی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کے لئے میں نے آواز اٹھائی مگر افسوس کچھ لوگ باہر کے لوگوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مخالفت کی۔

کرونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ضروری اقدامات لے رہی ہے، چار دن سے ایران کا بارڈر سیل کردیا گیا ہے ایران سے آنے والے زائرین کو بارڈر پر 14دن کے لئے روکا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں بغیر کسی سیاسی اثر ورسوخ کے سروے کیا جاتا ہے بغیر کسی سفارش اور اور بغیر کسی سیاسی اثر وسوخ کے قرضے دئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کفالت پروگرام، آمدن پروگرام، کامیاب جوان پروگرام اور دیگر پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں