جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

جو بائیڈن کا 4 جولائی تک 160 ملین بالغ افراد کی ویکسی نیشن کا عزم

4 جولائی تک

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے 4 جولائی تک 160 ملین بالغ افراد کی ویکسی نیشن کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 4 جولائی تک 70 فیصد شہریوں کو کم از کم ایک ویکسین ڈوز لگانے کا ہدف ہے۔ ویکسین ضرورت کے مطابق موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے، امریکا دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے : جو بائیڈن

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس زیادہ سے امریکیوں کو ویکسی نیشن کے لیے قائل کرنا ہے۔ بہت سے نوجوان سمجھتے ہیں کہ انہیں ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں۔ ایسے افراد کے لیے واضح کردوں ویکسی نیشن لگانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں