جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اینٹی وائرس میکیفی کے موجد کی جیل میں خود کشی

جیل میں خود کشی

بارسلونا : جان میکیفی نے مبینہ طور پر جیل میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

اینٹی وائرس میکیفی کے موجد جان میکیفی اسپین کی جیل میں پر اسرار طور پر انتقال کرگئے ہیں۔ جان میکیفی نے مبینہ طور پر جیل میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ بارسلونا کے حکام نے جان میکیفی کی موت کی تصدیق کر دی۔ موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے دو سرکاری نیوز اداروں سمیت دیگر ویب سائٹس پر امریکا کا قبضہ

جان میکیفی پر امریکی میں اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری کے الزامات تھے۔ اسپین کی عدالت نے جان میکیفی کی امریکا حوالگی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں