جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پارک لین

اسلام آباد : پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت دائرہ اختیار سے متعلق آصف علی زرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

جج ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کے دائرہ اختیار چیلنج کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لینڈ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد

عدالت نے کہا کہ آدم امین چوہدری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ ریفرنس واپس نہیں کیا جا سکتا۔

فاروق نائیک نے کہا کہ اس کیس پر ہائیکورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہے، وہ صرف ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس سے متعلق کیس پر فیصلہ دیا گیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ نیشل بینک آف پاکستان اور سمٹ بینک کا جوائنٹ ایڈوانچر ہوا تھا۔ اس کیس میں 1.5 بلین کا قرض لیا گیا جو بعد 2.8 بلین بڑھا دیا گیا۔ عدالت دائر اختیار کا تعین کرے۔

متعلقہ خبریں