جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد : سیکورٹی مزید سخت، درجن کے قریب پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

درجن کے قریب

اسلام آباد : پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے کارکنان کو طاقت کے استعمال سے روکنے کا فیصلہ کرلیا، درجن کے قریب پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ عمران خان کے ساتھ تین وکلاء سمیت تیرہ رہنماؤں کو جوڈیشل کمپلیکس آنے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں نقصان کی رپورٹ تیار

پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر حساس اداروں کے اہلکار بھی سول کپڑوں میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کو پینٹ بال گن بھی فراہم کر دی گئیں ہیں۔ اشتعال دلانے والے کارکنان کی پینٹ بال گن سے نشاندہی یقینی بنائی جائے گی، جس کے بعد کارکن کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی۔

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے درجن کے قریب پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار  کرکے قیدیوں کی وین میں ڈال دیا۔

متعلقہ خبریں