جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو نومبر تک توسیع

دو نومبر

لاہور : شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو نومبر تک توسیع کردی گئی، شہباز شریف کے وکلاء کی فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے مخالفت کی گئی۔

جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے دلائل دیئے، جن کے مخالفت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق نیب کی اپیل خارج

شہباز شریف نے کہا کہ پراسیکیوشن کو عمران خان کی ہدایات ہیں کہ شہباز شریف کو سزا دلوائیں۔ نصرت شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نصرت شہباز مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔۔ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

نیب کی جانب سے شہباز شریف اور اہل خانہ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سات ارب سے زائد کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پیشی کے موقع پر پولیس حصار توڑ کر لیگی کارکنان کی گاڑی کے آگے آگئے، جس سے ایک کارکن زخمی بھی ہو گیا۔

متعلقہ خبریں