نواز شریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کوخوش آمدید کہا۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا گیا، لاڈلے کو صادق وامین کاسرٹیفکیٹ دیا، منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا۔
انھوں نے مزید کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا، قاب بینچ فکسنگ کرکے آئین کو ری رائٹ کیا، یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارانظام انصاف دنیا میں 140میں سے129نمبرپر ہے۔
یہ پڑھیں : ثاقِب ںثار نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا ہے، کارروائی ہونی چاہیئے : نواز شریف