جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عدلیہ، پولیس اور نیوٹرل اب سب کا امتحان ہے، عمران خان

عدلیہ، پولیس اور نیوٹرل اب سب کا امتحان ہے، عمران خان

پشاور میں یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے ہمارے نوجوانوں کو اپنی ذمے داری کا احساس ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جو تحریک شروع ہو رہی ہے یہ انتخابات کا اعلان ہونے اور موجودہ حکومت کے جانے تک جاری رہے گی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کل ہماری اٹیک فورس کی ذمہ داری راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 سال میں جتنے بھی احتجاج کیے آئین اور قانون کے اندر کیے، کبھی پولیس اور اپنی عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا، کل رات سے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔

 

یہ پڑھیں : وفاقی کابینہ کا فیصلہ ہے کہ لانگ مارچ کی اجازت نہیں، انہیں روکا جائے گا : رانا ثناءاللہ

انہوں نے اپنی حکومت میں احتجاج سے متعلق کہا کہ ساڑھے 3 سال میں فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے ہمارے خلاف احتجاج کیے، ہم نے کبھی کسی کو نہیں پکڑا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، کارکنان ہر چیز کی تیاری رکھنی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل میں لانگ مارچ کی قیادت کروں گا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ، پولیس اور نیوٹرل سب کا امتحان ہے۔

متعلقہ خبریں