جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عدلیہ کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئے گا: فیصل جاوید

فیصل جاوید

اسلام آباد: فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پہلے دن سے جو مؤقف تھا وہی آج تھا، عدلیہ کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئے گا۔

رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے عدلیہ کے احترام کو ثابت کردیا، عمران خان نے عدلیہ کی بحالی کیلئے 2008کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، عمران خان قانون کی پاسداری کےلیے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، عدلیہ بحالی تحریک کو عمران خان نے لیڈ کیا، نواز شریف گوجرانوالہ سے پائے کھا کر واپس چلے گئے تھے، عمران خان آخری وقت تک تحریک کو لیڈ کرتے رہے تھے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ججز کی بحالی کےلیے عمران خان کو جیل بھی جانا پڑا، عمران خان نے ہمیشہ قانون اور عدلیہ کے احترام کی بات کی، عدالت میں عمران خان کا پہلے دن سے جو مؤقف تھا وہی آج تھا، انشااللہ، عدلیہ کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس؛ عمران خان نے عدالت میں معافی مانگ لی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس ملک کےلیے سوچ رہے ہیں، عمران خان جینا مرنا پاکستان میں ہے، بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں، کچھ ہفتوں کے بعد ایک بار پھر عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، خواہش ہے کہ حلف برداری کی تقریب ڈی چوک پر ہو۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر مسائل کا حل صرف الیکشن میں ہے، فوری الیکشن ہونے ہیں ورنہ عوام نے اپنا فیصلہ سنانا ہے۔

متعلقہ خبریں