جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جے یو آئی کا کورونا ویکسین مہنگی اور نا ملنے کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ

کورونا

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام نے کورونا وائرس کی ویکسین مہنگی اور نا ملنے کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے کورونا ویکسین سے متعلق قرارداد سینیٹ میں جمع کروادی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے، اکثر ممالک میں ویکسی نیشن فری لگائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس : پاکستان میں مزید چار ہزار سے زائد کیسز، 100 افراد کی موت

قرارداد کے مطابق پاکستان میں ویکسینیشن بہت مہنگی ہے، پاکستان نے ویکسین منگوانے کیلئے پرائیوٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہوا، پاکستان میں ویکسینیشن 8 ہزار 400 روپے ہے، دیگر ممالک میں ویکسین کی قیمت پندرہ سو روپے ہے، یہ آئین کے آرٹیکل 38 کی خلاف ورزی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 38 میں واضح ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرے، حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔

متعلقہ خبریں