جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جے یو آئی کے پلان بی کے تحت ملک بھر میں دھرنے جاری

پلان بی

اسلام آباد : ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جے یو آئی کے پلان بی کے تحت دھرنے جاری ہیں۔ دھرنے کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے پلان بی کے تحت ملک بھر میں اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد سے منتشر ہونے والا جے یو آئی ف کا دھرنا ملک کے کئی مقامات میں پھیل گیا ہے۔

کراچی کو بلوچستان سے ملانے والی حب ریور روڈ، اسلام آباد راولپنڈی کی مرکزی شاہراہیں، ڈیرہ غازی خان تونسہ میں کھڈ بُزدار پل اور بنوں میں لنک روڈ انڈس ہائی وے پر دھرنے کے باعث بنوں، لکی مروت، ٹانک اور کرک کے درمیان ٹریفک کی روانی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی کے پلان بی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر

جیکب آباد میں سندھ بلوچستان بائی پاس پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کے دھرنے سے کوئٹہ ڈیرہ غازی خان اور لورالائی ژوب قومی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہے۔

گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر جے یو آئی کے کارکن بیٹھے ہیں۔ سکھر، کھنڈکوٹ، نوشہرہ، شاہراہ قراقرم سمیت کئی شہروں میں پلان بی کے تحت دھرنوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں