جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آزادی مارچ، پلان بی : جمیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب

مرکزی قیادت

اسلام آباد : پلان بی پر عمل درآمد کیسے کیا جائے، مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا۔

آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد کے لیئے جمیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس آج دوپہر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں صوبائی اور ضلعی قیادت اجلاس میں شریک ہو گی، جس میں پلان بی پر عمل درآمد پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی مارچ، پلان بی : حکومت سے نئے انتخابات کے اعلان کا مطالبہ

اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی پلان بی کے بارے میں آراء کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک جے یو آئی ف کا دھرنا ختم کرنے کے سلسلے میں پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں