ورلڈ کپ کے لیئے جنون گروپ کا نیا گانا ریلیز

معروف بینڈ جنون نے 15 سال بعد یگجا ہونے کے بعد ’چھولے آسماں‘ گانا اپنے مداحوں کے لئے ریلیز کر دیا۔

یہ جنون بینڈ کا 15 سال بعد پہلا گانا ہے جس میں علی عظمت، برائن اور سلمان احمد کو ایک ساتھ پھر سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 سال قبل ’ہے جذبہ جنون‘  ورلڈ کپ کے لئے مشہور گانا تھا۔

اس نئے ریلیز کردہ گانے میں اس بینڈ نے پاکستان کے ہر مقام کو انتہائی خوبصورتی سے دکھایا ہے۔ اس میں پاکستان میں بسنے والے لوگوں کا پاکستان سے پیار دکھایا گیا ہے، جس میں ہر مذہب اور ہر شہر کے لوگ موجود ہیں۔

اس وڈیو کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس میں جنسی برابری بھی دکھائی گئی ہے، پھر چاہے وہ مرد ہو یا عورت یا پھر خواجہ سرا، سب اپنے اس ملک سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیئے ہیں۔

اس وڈیو میں بچے، بوڑھے اور  جوان سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم سے محبت کرتے سیکھا جا سکتا ہے۔