جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

سائفر سے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا : عمران خان کی آڈیو لیک

صرف کھیلنا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی مبینہ خفیہ آڈیو لیک ہوگئی، جس میں وہ ہدایت دے رہے ہیں کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا۔

ملکی سیاست میں آڈیو لیکس کی گونج جاری ہے۔ پہلے وزیراعظم شہباز شریف اور اب سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ گفتگو لیک ہوگئی۔ مبینہ آڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سے امریکی سائفر پر بات کر رہے ہیں۔

آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، جس کے جواب میں اعظم خان نے مشورہ دیا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کرلیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے میں کاپی کر لوں گا، اس طرح یہ بات آرام سے آن ریکارڈ آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

پرنسپل سیکریٹری نے مزید کہا کہ سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے، تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں، تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے۔ اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے۔ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار اسٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکریٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نہ رہے اور بیورو کریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں شاہ محمود، آپ (اعظم خان) میں اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود ہوں گے، اسے غیر ملکی سازش بنا دیتے ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر سیاستدانوں کی آڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں