جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کیخلاف عملی اقدام خوش آئند ہے : گورنر پنجاب

جسٹن ٹروڈو کے

لاہور : چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کیخلاف عملی اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا وزیر اعظم کی ہم آواز بن رہی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جاری بیان میں کہا ہے کہ دنیا اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی ہم آواز بن رہی ہے۔ دنیا کو سمجھ لینا چاہیے امن کا راستہ بھی اسلاموفوبیا کے خاتمے سے ہی نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے۔ جیسے دنیا دہشت گردی کیخلاف متحد ہے، ایسے اسلامو فوبیا کیخلاف بھی ایک ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیئے : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں اسلاموفوبیا دہشت گردی اور انتہاء پسندی میں صرف نام کا ہی فرق ہے۔ دنیا میں پائیدار امن کے لیے مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کر نا ہوگا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن کے بعد جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کیخلاف عملی اقدام خوش آئند ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت عمران خان کے موقف کی جیت ہے۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھی انتہاءپسند ہی ہیں۔

متعلقہ خبریں