جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کے الیکٹرک کا بجلی کی قیمت 11 روپے سے زائد فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ

11 روپے

اسلام آباد : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 11 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی 11 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کی قیمت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے کوئلہ کی درآمد پر ڈیوٹی کم کردی گئی

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر چار جولائی کو سماعت کرے گا۔ منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 22 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں