جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کے الیکٹرک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سات ارب کی نادہندہ نکلی

سات ارب

کراچی : مالی مسائل کا شکار بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سات ارب کی خطیر رقم کے الیکٹرک کے پاس واجبات کی صورت میں ہے۔

سندھ حکومت نے الیکٹرک بلوں کے ذریعے کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کا منصوبہ بنا رکھا ہے، کے الیکٹرک پہلے ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سات ارب روپے کھائے بیٹھی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق کے ایم سی کو کے الیکٹرک سے زمین کے استعمال کا کرایہ بھی نہیں مل رہا۔ کیبلز کی مد میں 3 ارب 2 کروڑ، پولز کی مد ميں 12 کروڑ 24 لاکھ کے واجبات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایم ڈی اے بل میں فیک نیوز کے علاوہ کسی بھی ترمیم کے لیے تیار ہیں : فواد چوہدری

کے الیکٹرک کو ایلنڈرروڈ کی زمین کی مد میں 17 کروڑ 11 لاکھ، 57 سب اسٹیشنز کے کرائے کی مد میں 4 لاکھ 67 ہزار اور کٹاری گرڈ اسٹیشن کی مد میں 11 کروڑ کے ایم سی کو دینے ہیں۔

متعلقہ خبریں