کاغذ پر پینسل سے حقیقی تصویر بنانے والا فنکار

کاغذ

دنیا میں کئی لوگ کسی بھی چیز کو دیکھ کر پینٹنگ یا اسکیچنگ کے ذریعے کسی چیز کو حقیقت سے قریب تر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کافی لوگ اس کوشش میں کامیاب بھی ہوتے ہیں اور شاندار صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں۔

اسی طرح جاپان کے کوہی اوہموری نامی نوجوان آرٹسٹ کاغذ پر پینسل کے ذریعے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی چیز کا دنگ کر دینے والا اسکیچ تیار کرتے ہیں۔

25 سالہ نوجوان آرٹسٹ اپنے ایک اسکیچ کو مکمل کرنے میں سیکڑوں گھنٹے گزار دیتے ہیں جس کے بعد بلآخر ہاتھوں سے بنایا جانے والا اسکیچ اصل چیز کی تصویر کی مانند لگتا ہے۔

یہ جاپانی فنکار میٹل یعنی دھات سے بنی ہوئی اشیاء (جس میں رسٹ واچ، سافٹ ڈرنکس کین وغیرہ شامل ہیں) کے تھری ڈی (تھری ڈائمنشنل) اسکیچ پینسل کی مدد سے تیار کرتے ہیں۔

 

دنیا میں ہر کوئی ان کے صبر اور صلاحیتوں کی داد دیتا ہے کیونکہ انہیں ایک اسکیچ کو ہی مکمل کرنے میں سیکڑوں گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا کلر پرنٹر

کوہی اوہموری سب سے پہلے ایک سافٹ ڈرنک کے کین کی تصویر بنا کر 2017 میں دنیا بھر میں مشہور ہوئے تھے جو کہ ٹوئٹر پر وائرل ہوا تھا۔

کوہی اوہموری نے ایک نٹ بولٹ کا اسکیچ بنایا جسے دیکھ کر کوئی اس بات کا یقین نہیں کر سکتا کہ اسے پینسل سے بنایا گیا ہے، ان کے بھائی نے بتایا کہ انہیں اس اسکیچ کو مکمل کرنے میں 280 گھنٹے لگے تھے۔