کاجول کا شاہ رخ سے شادی کے سوال پر دلچسپ جواب

کاجول

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کے سیشن میں مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے تمام تر سوالوں کے جوابات دیئے۔

کاجول کے ایک مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ آپ کی کون سی فلم آنے والی ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ شاہ رخ خان سے پوچھیں۔

اس کےعلاوہ ایک مداح نے انسٹاگرام کے سوال اور جواب کے سیشن کے دوران کاجول سے سوال کیا کہ ’اگر آپ اجے دیوگن سے نا ملی ہوتیں تو کیا آپ شاہ رخ خان سے شادی کر لیتیں؟

مداح کے اِس سوال کے جواب میں کاجول نے بھی دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگرشاہ رخ خان پوچھ لیتے تو؟

یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ اداکار کی شوٹنگ کے دوران موت واقع

واضح رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان کو بالی وڈ کی متعدد فلموں میں ساتھ کام کرتے دیکھا گیا ہے جس میں بازی گر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، مائی نیم از خان سمیت بے شمار فلمیں شامل ہیں۔