جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آئی جی سندھ کی تبدیلی کا معاملہ مؤخر، کلیم امام اسلام آباد طلب

اسلام آباد

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر کر دیا۔ نئی سمری آنے تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے، کلیم امام اسلام آباد طلب کر لئے گئے۔

آئی جی سندھ کا مذاق حقیقت بن گیا۔ آئی جی سندھ کے معاملے پر سندھ حکومت اور وفاق میں آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔

کل تک خبروں میں آئی جی سندھ کیلئے نامزد ہونے والے مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ نے مسترد کردیا۔ نئی سمری آنے تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات 3 فروری کو ہوں گے

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام کو کل اسلام آباد طلب کر لیا گیا جو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کے معاملے پر طویل بحث ہوئی، جس پر حکومت کی اتحادی جماعت جی ڈی اے نے سندھ حکومت کے دیئے گئے ناموں پر اعتراض کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی کے لیے سندھ حکومت سے دوبارہ نام منگوانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں