جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کمر کی انجری، حسن علی کو اب سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی

کمر

لاہور: قومی فاسٹ بالر حسن علی نے کمر کی انجری سے چھٹکارے کے لیے ورچوئل ری ہیب سیشن سے فائدہ آٹھانے کا فیصلہ کرلیا، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حسن علی کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

حسن علی نے گذشتہ ہفتے دو گھنٹوں پر محیط آن لائن ری ہیب سیشن میں شرکت کی، سیشن کی نگرانی نیورو سرجن آصف بشیر، آسٹریلیا میں مقیم اسپائنل تھراپسٹ پروفیسر پیٹر اوسولیون اور پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے کی۔

پینل کے مطابق سیشن کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں، آئندہ پانچ ہفتے حسن علی میں بہتری کے اثرات کا جائزہ لیتے رہیں گے، جس کے بعد ہی وہ اس حوالے سے دوسرا قدم اٹھانے کا فیصلہ کریں گے۔

حسن علی نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو اگست 2016 میں کیا، وہ اب تک نو ٹیسٹ، 53 ایک روزہ اور تیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں