جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کمر میں شدید درد، معائنے کے بعد آدمی میں 3 گردوں کا انکشاف

گردوں

ساؤ پاؤلو: حال ہی میں ایک برازیلین شخص کی کمر میں درد کی تکلیف کے معائنے کے بعد حیران کن واقعہ پیش آیا ڈاکٹرز بھی ڈنگ رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک 38 سالہ آدمی کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ اسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران آدمی میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا جو کہ حیران کن تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کسی شخص کے جسم میں 3 گردے ہیں، ایسا پوری دنیا سے آج تک 100 سے بھی کم افراد میں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں