جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر برہم

کامران

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر برہم ہو گئے۔

قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کامران اکمل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی دکھانے کے باوجود انکے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز نہ ملنے پر کامران اکمل کا پی سی بی کو خط

کامران اکمل نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ ان کا جنون ہے اور وہ کھیلنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ کامران اکمل کو پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے سینٹرل پنجاب میں شامل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں