جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کامران اکمل کی دھواں دار اننگز، پی ایس ایل کی تاریخ میں تیسری تیز ترین سینچری

کامران

کراچی: کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائیو کی پہلی اور پی ایس ایل میں اپنی تیسری سنچری بنالی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں کامران اکمل نے جاہرانہ اننگز کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائیو کی پہلی اور پی ایس ایل میں اپنی تیسری سنچری بنالی

اس سے پہلے کامران اکمل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں یہ چھٹی سنچری اسکور کی گئی ہے۔

کامران اکمل کے اعلاوہ شرجیل خان، کیمرون ڈلپورٹ اور کولن انگرم پی ایس ایل میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری 54 گیندوں پر اسکور کی۔

پاکستان سپر لیگ میں 49 گیندوں پرتیزترین سنچری کا ریکارڈ کیمرون ڈلپورٹ کا ہے، ڈلپورٹ نے لاہور قلندرز کےخلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

دوسری تیز ترین سنچری 50 گیندوں پر شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں