جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت کا علی گل پیر کی پیروڈی ویڈیو پر رد عمل سامنے آگیا

کنگنا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا علی گل پیر کی جانب سے ان کی پیروڈی ویڈیو پر رد عمل سامنے آگیا۔

پاکستانی کامیڈین علی گل پیر نے اداکارہ کنگنا رناوت کی ویڈیو پر اپنے انداز میں اداکاری کی جس پر کنگنا نے بھی ردِعمل ظاہر کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پر کنگنا رناوت نے علی گل پیر کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ کم از کم آپ مزاحیہ ہیں اور آپ نے مجھے ہنسا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت نے پاپ گلوکارہ ریحانہ کو بے وقوف کہہ دیا

علی گل پیر نے ویڈیو کے کیپشن میں بھارتی اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آپا کنگنا وبائی مرض سے موازنہ کروا کے ہمیں نیوز رپورٹنگ سے ہونے والے خطرات یاد دِلا رہی ہیں، اگر خبریں روک دی جائیں تو اموات میں بھی کمی ہو جائے گی۔

علی گل پیر نے کنگنا کی ٹوئٹ کا ان ہی کے انداز میں جواب دیا اور لکھا کہ شاید ہم بہت ساری چیزوں پر اختلاف رکھتے ہیں لیکن کم از کم ہم مِل کر ہنس سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں