جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی: دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں

محرم کا

کراچی: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی ناموس رسالت کی خاطر عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا۔ عزاداران حسین نے شہدائے کربلا کی یاد میں سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی۔

جلوس سے قبل علامہ فیاض مُطہری نے مجلس پڑھائی۔ شبیہ ذوالجناح اور تعزئیے بھی برآمد کئے گئے، تبت سینٹر پہنچ کر شرکاء نے نماز ظہرین ادا کی۔

عزاداروں اور جلوس کے شرکاء کیلئے ٹھنڈے پانی اور دیگر مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ لنگرکا بھی اہتمام کیا گیا۔

کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے انتظامیہ اور اسکاؤٹس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئےگئے۔

جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پرپذیر ہوگا جہاں شام غریباں برپا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں