جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : باراتیوں سے بھری بس کو حادثہ، 25 افراد زخمی

باراتیوں سے بھری

کراچی : ڈرائیور کی غلطی نے خوشیوں کو پریشانی میں تبدیل کردیا، باراتیوں سے بھری بس کو تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی ایم نائن پر کاٹھوڑ کے قریب بس کا حادثہ ہوا، جس میں 9 خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لانڈھی کے پولیس مقابلے میں شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا، میت آبائی علاقے روانہ

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ بس میں پچیس سے زائد افراد سوار تھے جو حیدرآباد سے روانہ ہونے والی بس باراتیوں سے بھری ہوئی تھی۔

گڈاپ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے سپر ہائی پر تیزرفتاری کے باعث چڑھنے والے ڈمپر کو ٹکر ماری۔ بس کا اگلا حصہ بری طرح متاتر ہوا ہے۔ زخمی افراد ناظم آباد کے رہائشی ہے۔ مزید جانچ کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں حادثات کا موسم ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں آگ لگتی ہے تو آئے دن آگ کی خبریں میڈیا کی ہیڈ لائنز میں جگہ حاصل کرتی ہیں، جب حادثات ہوتے ہیں تو پھر افسوس ناک خبروں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 25 نومبر کو نادرن بائی پاس پر ایران جانے والے زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ دھند کے باعث بس آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس سوار دو زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں اس شدید دھند کے باعث حادثات ہوئے تھے۔ انتظامیہ نے حفظاتی اقدامات لیتے ہوئے بائی پاس کو بند کردیا تھا، حادثے کا شکار بس اور ٹرک کو بھی سڑک سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دھند برقرار ہونے کے باعث شہریوں کی رہنمائی کے لئے پولیس اہلکار موجود تھے۔

متعلقہ خبریں