جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : کالعدم مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

3 مبینہ دہشت

کراچی : افغانستان میں تربیت حاصل کرنے والے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے کراچی کےعلاقے اسٹیل ٹاؤن سے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد بم بنانے کے ماہر ہیں۔ ملزم 2013 میں اپنے بھائی ممتاز عرف فرعون کے ساتھ گرفتار ہواتھا۔ گرفتار ملزم کی بلوچستان سے کراچی آتے ہوئے ایف سی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے دوران ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور ممتار عرف فرعون ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : رینجرز پر حملوں میں ملوث گرفتار دہشتگردوں کے اہم انکشافات، پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل

ملزمان سے ڈیٹونیٹر، 3 ڈیوائس فیوز، 2 ریمورٹ کنٹرول اور دستی بم برآمد کیئے گئے۔ گرفتار دہشتگردوں کا افغانستان سے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے۔ ملزمان میں معین الدین عرف پپو، ارباز عرف آریان اور اریب عرف بلال شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں