جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : محکمہ تعلیم کے 31 ملازمین غیر حاضری پر نوکری سے برطرف

31 ملازمین

کراچی : محکمہ تعلیم نے غیر حاضری پر 31 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع شرقی کے 124 ملازمین کو مفرور قرار دے دیا گیا، جبکہ 31 ملازمین کی ملازمتیں ختم کردی گئیں۔ تمام ملازمین تنخواہ لینے کے باوجود غیر حاضر تھے، جن میں اساتذہ اور انتظامی عملے کے لوگ شامل ہیں۔

اگست میں محکمہ تعلیم سندھ کی مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سروے کیا گیا تھا۔ سروے کے دوران مذکورہ اساتذہ اور ملازمین بغیر بتائے اسکول سے غیر حاضر پائے گئے۔ ان تمام ملازمین کی رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو ارسال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھوئوں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم

ڈی ای او ساؤتھ کے مطابق تین دنوں کے دوران ملازمین نے جواب نہیں دیا۔ جواب نہ دینے والوں کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا ہے۔ بعض ملازمین کی انکریمنٹ ختم کرکے صرف نوکری بحال کی گئی ہے۔ مفرور ملازمین کیلئے اخبار میں اشتہار دیا گیاتھا۔ 20 افراد نے اپنا جواب جمع کرایا، 31 نے کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں