جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی: آٹھ محرم کا مرکزی جلوس مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا

جلوس

کراچی: حضرت امام حسین (ع) کی کربلا کے میدان میں اسلام کو بچانے کے لئے عظيم الشان قربانی کی یاد میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہونے کے بعد مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

آٹھ محرم الحرام کو امام حسین (ع)کے سپہ سالار حضرت عباس علمدار کی شہادت کی یاد میں انجمن سادات امروہہ کے تحت مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی۔ اس کے بعد جلوس عزا برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نو اور دس محرم کے جلوسوں کے انتظامات مکمل، سکیورٹی مزید سخت

جلوس کے شرکاء تمام راستے عزاداری اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ شبیہ علم وذوالجناح کاجلوس شاہراہ قائدین ایمپریس مارکیٹ، صدر سے ہوتا ہوا لارنس روڈ پر امام بارگاہ سفینہ نجف پہنچا جہاں شبیہ علم پر پھولوں کی نئی چادریں چڑھائی گئیں۔

جس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں