کراچی : تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ریاستی اداروں کیخلاف بیانات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ضلع کورنگی کے لانڈھی تھانے میں تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری کراچی ارسلان تاج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خدا کا واسطہ ہے قوم کی زندگی کو چلنے دیں، اتوار کو پی ٹی آئی ریلی نہیں ہوگی : لاہور ہائیکورٹ
مقدمے کے متن کے مطابق 11 مارچ کو پی ٹی آئی کے مہنگائی مارچ میں اشتعال انگیزی کی گئی۔ قومی سلامتی کے ریاستی اداروں کیخلاف بیانات دیئے گئے۔