جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : درجنوں وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا

درجنوں وارداتوں میں

کراچی : پولیس نے درجنوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن سے موٹر سائیکل چھیننے سمیت ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے بائیس موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں، 3 گاڑیاں ضبط، دو ملزمان گرفتار

ملزمان نے ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان میں جاوید عرف راول، نجیب اللہ، طالب حسین، اور محمد یاسر شامل ہیں،

ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں