جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : چھینی گئی موٹر سائیکلیوں کے پرزہ جات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

چھینی گئی

کراچی : چھینی و چوری کی گئی موٹر سائیکلیوں کے پرزہ جات فروخت کرنے گروہ پولیس کی پکڑ میں آگیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سومار جوکھیو گوٹھ کے ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کر کراچی سے چھینی و چوری کی گئی موٹر سائیکلیوں کے پرزہ جات کو بلوچستان میں فروخت کرنے والا گروہ کے باپ بیٹا سمیت تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان میں دوست علی ولد مولا بخش، فردوس علی ولد دوست علی اور علی حیدر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار

ملزمان موٹر سائیکلیں کمپاؤنڈ میں جمع کرتے اور پھر ان کے پرزے خضدار میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا گروہ موٹرسائیکلوں کے چیچس نمبرز بھی ٹیمپر یا تبدیل کرنے کے ماہر ہیں۔

پولیس نے کمپاؤنڈ سے 06 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور دیگر تین موٹر سائیکلیوں کے مختلف پارٹس تحویل میں لے لئے۔

برآمد موٹرسائیکلیں تھانہ شاہ لطیف، سولجر بازار، اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی کی حدود سے چوری شدہ ہیں۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے 50 سے زائد موٹرسائیکلوں کے پارٹس خضدار میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

گرفتار ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں