جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

میں کار پر

کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم طلحہ گلشن اقبال سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی کے مطابق ملزم طلحہ نے ساتھیوں سمیت 28 جون کو گلشن اقبال میں کار پر 6 گولیاں ماریں، فائرنگ سے باپ بیٹا محفوظ رہے۔ ملزم کے دو ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے، ملزم نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل چھینی اور فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ جرائم پیشہ گروہ نے شہریوں سے لاکھوں روپے چھینے، ملزم طلحہ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ون فائیو ساؤتھ کا پولیس اہلکار فائرنگ کے باعث جاں بحق

دوسری طرف کراچی کے علاقے منظور کالونی میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نعمان کے قتل کا مقدمہ بھائی عاشر علی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی میں درج کیئے گئے مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہیں۔ مدعی کے مطابق بھائی ڈیوٹی ختم کرکے روز صبح آٹھ بجے گھر آجاتا تھا، نعمان گھر نہ پہنچا تو ساڑھے آٹھ بجے اس کے نمبر پر فون کال کی کسی دوسرے شخص نے فون اٹھا کر نعمان کو گولیاں لگنے کی اطلاع دی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم دہشت گرد نائن ایم ایم پستول بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

متعلقہ خبریں