کراچی ایئرپورٹ پر جعلی پولیس اہلکاروں نے دو شہریوں کو لوٹ لیا

جعلی

کراچی : ایئر پورٹ پر دو شہریوں کو جعلی پولیس اہلکاروں بنے ملزمان ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو کراچی ایئر پورٹ پر جعلی سیکیورٹی اہلکار بن کر لوٹنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : گھر میں ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی

ملیر کینٹ تھانے میں مدعی ندیم اختر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایئر پورٹ سے واپسی پر ایک سلور کار نے روکا۔ کار میں دو نوجوان سوار تھے، جنہوں نے پولیس کیپ لگا رکھی تھی۔

شہری کے مطابق جعلی اہلکاروں نے روک کر کہا ہے داعش کے شخص کی مخبری ہے تلاشی دو۔ ہمارے سوال کرنے اور تصویر بنانے پر ملزمان بھڑک اٹھے اور فائر کردیا۔

ملزمان ساڑھے چھ ہزار درہم، دس ہزار پاکستانی کرنسی اور غیر ملکی ڈائیونگ لائسز چھین کر فرار ہوگئے۔