جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شاطر لٹیرا پوری مشین لے اڑا۔

مشین

کراچی: شارع پاکستان گلبرگ کے علاقے میں اکیلا لٹیرا اے ٹی ایم مشین ہی لوٹ کر لے گیا۔

کراچی کے علاقے گلبرگ شارع پاکستان پر واقع نجی بینک میں انوکھی واردات ہوئی، ملزمان اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر کیش ٹرے ہی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق اے ٹی ایم مشین میں 18 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی، رقم کو 2 ٹرے میں رکھا گیا تھا، ملزم نے تیسری ٹرے کھولی، 5 ہزار کی رقم دیکھ کر چھوڑ دی، 5 سے 6 منٹ تک واردات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : عوام نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے آئے دو افراد کو ڈاکو سمجھ کر پولیس بلوالی

انتظامیہ کے مطابق بینک کا الارم بھی نہ بجا، بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں کیا گیا تھا، ملزمان نے منٹوں میں اپنا کام کیا اور فرار ہوگیا۔

جی ٹی وی نے واقعے کی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج کے مطابق اے ٹی ایم میں ایک ملزم 4 بج کر 50 منٹ میں داخل ہوا اور مشین کے پیچھے بیٹھ کر 10 منٹ تک مشین کھولنے کی کوشش کی۔ وہ 5 بجے مشین کی ٹرے کھولنے میں کامیاب ہوا۔

ملزم نے 5 بج کر 5 منٹ تک واردات کی وہ اے ٹی ایم کی 2 ٹرے نکالنے میں کامیاب رہا، ملزم نے منہ پر نقاب اور ہوڈی پہنے ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں